fbpx
پاکستان تازہ خبر

پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے تیار ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

 اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کی صورتحال پر غور ہوا، آج جموں وکشمیر کے لوگوں کی آواز سنی گئی، ثابت ہو گیا کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے، جموں وکشمیر کے لوگوں کیلئے یہ پہلا قدم ہے۔

سلامتی کونسل اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کیلئے یہ پہلا قدم ہے۔ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا تھا جس میں جموں وکشمیر کے لوگوں کی آواز سنی گئی، اس کے بعد ثابت ہو گیا کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ثابت ہو گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ پاکستان نے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچا دی ہے۔

بعد ازاں نجی ٹی وی کے ایک ٹاک شو  میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ آج کشمیری عوام کی آواز سنی گئی، یہ پاکستان کا بھارت کے اقدام کے بعد پہلا سفارتی قدم ہے۔ اس سفارتی قدم کے بعد ہم اور آگے بڑھیں گے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس اس بات کی نفی ہے کہ یہ بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا کشمیریوں کیلئے پہلا قدم ہے۔ پاکستان نے کشمیریوں کی آواز عالمی ایوانوں تک پہنچائی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی مندوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلط بیانی کی۔ سفارتی چیلنجز ختم نہیں ہوئے، آگے مزید چیلنجز درپیش ہوں گے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google