fbpx
پاکستان تازہ خبر

نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس لڑنے لڑنے والے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملہ

 ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی پروفاقی دارالحکومت میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے ، خوش قسمتی سے سردار مظفر عباسی محفوظ رہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سردار مظفر عباسی پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 میں اس وقت حملہ ہوا جب وہ اپنے بھائی اور بیٹے کے ساتھ واک کر رہے تھے۔ گولی ان کے سر کے قریب سے گزری اور وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے بتایا کہ وہ بھائی اور بیٹے کے ساتھ گلی میں واک کر رہے تھے تو انہیں فائرنگ کی آواز آئی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کسی کو فائرنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا تاہم پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز میں سردار مظفر عباسی بطور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin