fbpx
پاکستان سانحہ

گلگت: دریا کنارے کپڑے دھوتی ایک ہی خاندان کی 5 خواتین ڈوب گئیں

گلگت کے علاقے جگلوٹ میں ایک ہی خاندان کی 5 خواتین کپڑے دھونے کے دوران دریائے سندھ میں ڈوب گئیں۔

ایس پی گلگت محمد ایاز کے مطابق ڈوبنے والی خواتین میں ماں،بیٹی، 2 بہو اور بھتیجی شامل ہیں۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ ’خواتین دریا کے کنارے پر کپڑے دھو رہیں تھیں کہ اس دوران ایک خاتون کا پاؤں پھسلا اور وہ دریا میں جا گریں‘، اس دوران دیگر رشتے دار خواتین نے ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کی اور وہ تمام دریائے سندھ میں ڈوب گئیں۔

مذکورہ واقعے کے بارے میں بتایا گیا کہ ’مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو خواتین کی لاشیں نکال لیں تاہم دیگر کی تلاش جاری ہے‘ جبکہ امدادی کام میں مدد کے لیے ریسکیو ٹیمیں بھی روانہ کردی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں جامشورو کے علاقے بدھاپور میں دریائے سندھ میں مسافر کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ڈوب گئے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں خیرپور کے مقام پر دریائے سندھ میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے ایک خاتون اور 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

واقعہ سگیو میں لاڑکانہ جاتے ہوئے پیش آیا تھا، کشتی میں 20 افراد سوار تھے جن میں سے 15 افراد کو دریائے سندھ سے نکال کر زندہ بچالیا گیا تھا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google