fbpx
پاکستان سیاست

وزیر اعظم کا بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ، آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت

 وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو ٹیلی فون کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام سے آگاہ کیا۔

 وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو ٹیلی فون کرکے آرٹیکل 370 کے جبری خاتمے سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بورس جانسن کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin