fbpx
پاکستان تازہ خبر

اسلام آباد میں لگے بظاہر پاکستان مخالف پوسٹرز اصل میں بھارت مخالف ہیں

 اسلام آباد میں اکھنڈ بھارت کے عنوان سے لگے پوسٹر کو انتظامیہ نےایک شہری کی شکایت پر اتار دیا  ہے

سوشل میڈیا پر ان پوسٹرز کی تصاویر سامنے آنے کے بعد کافی ہنگامہ برپا ہوا اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے سوالات اٹھائے ۔ اینکر پرسن ماریہ میمن نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بینرز لگانے کی اجازت کس نے دی ؟ اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ان بینرز پر بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے اس ٹویٹ کی تصویر دی گئی ہے جس میں انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کے رہنما سنجے راوت کے الفاظ درج ہیں۔ مودی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے یکطرفہ فیصلے کے بعد سنجے راوت نے راجیہ سبھا میں اپنی تقریر میں کہا تھا ’ آج جموں و کشمیر لیا ہے، کل بلوچستان، آزاد کشمیر لیں گے، مجھے وِشواس ہے دیش کے پی ایم اکھنڈ ہندوستان کا سپنا پورا کریں گے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بات پر تو شور کیا جارہا ہے کہ اسلام آباد میں ’اکھنڈ بھارت‘ کے بینرز لگ گئے ہیں لیکن کوئی بھی اس بینر کے عنوان کی طرف توجہ نہیں دے رہا۔

اگر آپ غور سے اس بینر کو دیکھیں تو آپ کو اس کا عنوان نظر آجائے گا جس سے آپ پر واضح ہوگا کہ یہ بینرز ’ اکھنڈ بھارت‘ کے حق میں نہیں بلکہ اس نظریے کی مخالفت میں لگائے گئے ہیں اور قوم کو اس نظریے کے بارے میں تنبیہہ کی گئی ہے۔ اس بینر کے عنوان میں لکھا ہے ’Akhand Bharat Real Terror‘ یعنی اکھنڈ بھارت اصل خطرہ ہے۔

یعنی ان بینرز کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے اگر ہم کشمیر پر چپ رہے توانڈیا تو اکھنڈ بھارت کی پلاننگ کر رہا ہے اور کل کو وہ آزاد کشمیر اور بلوچستان پر بھی حملہ آور ہوگا۔ ایک صارف نے اس جانب سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی دلائی ہے اور کہا ہے کہ یہ دراصل آگاہی مہم کے تحت لگائے جانے والے بینرز ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin