fbpx
پاکستان سیاست

اپوزیشن کی تنزلی شروع ہو چکی، نواز،زرداری کا دور ختم ہونے جا رہا ہے: شیخ رشید

سینیٹ الیکشن سے اپوزیشن کی آنکھیں کھل جانی چاہیں

کوٹری ریلوے سٹیشن پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ان کے اپنے ممبر ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ نواز شریف اور آصف زرداری کا دور ختم ہونے جا رہا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اصل چیز پاکستانی لوگوں کے مسائل ہیں، ملک کا معاشی بحران بہت شدید ہے، اس وقت جو مسائل پیدا کرے گا، وہ پاکستان کی معیشت کو کمزور کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، آج پاکستان کے تمام ادارے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، آج پاکستان کے ادارے اور جمہوری حکومت دو پہیوں کی طرح ساتھ چل رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چور، ڈاکو اور لٹیرے میری بات یاد رکھیں، اگر انہوں نے کوئی غلط شارٹ کھیلی تو یہ سلپ میں کیچ بھی نہیں ہونگے بلکہ ہمیشہ کے لئے ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin