fbpx
پاکستان تازہ خبر

ایل او سی پربھارتی فائرنگ کے جواب میں 3بھارتی فوجی جہنم واصل

 بھارتی فوج نے ایل او سی پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے، فائرنگ اور گولہ باری سے 26 سالہ نعمان احمد شہید جبکہ بچوں اور عورتوں سمیت 9 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، تین بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی میں ڈنہ، دھدنیال، جورا، لیپا، شردا اور شاہ کوٹ سیکٹرز کو نشانہ بنایا بھارت کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ شہری نعمان احمد شہید ہو گیا ہے، کارروائی کے دوران بچوں، عورتوں سمیت 9 شہری زخمی ہوئے ہیں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے بھاری توپ خانے کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنایا،پاک فوج نے گولہ باری کرنے والی چیک پوسٹس پر جوابی کارروائی کی ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کارروائی کے دوران تین بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ اس کارروائی میں متعدد بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اس کارروائی کے دوران بھارتی چوکیوں کی تباہی کی بھی اطلاعات ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin