fbpx
پاکستان کرائم سٹوری

اسٹیٹ بنک کی شکایت : ایف آئی اے نے بٹ کوائن آن لائن کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سکھر نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بٹ کوائن/کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق سکھر میں نیراج نامی نوجوان بٹ کوائن کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث ہے اور ملزم نے اپنے والد کے نام پر کھولے گئے اکاؤنٹ سے ماسٹر کارڈ بنوا رکھا تھا۔

مذکورہ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزم اس کارڈ کی مدد سے بٹ کوائنز کی آن لائن خرید و فروخت کرتا تھا جبکہ ملزم کا رشتے دار ساگر کمار بھی اس ممنوع کرنسی کی خرید و فروخت میں شامل ہے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد عباسی کا کہنا تھا کہ ملزم کو اسٹیٹ بینک کی شکایت پر تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے ساتھی کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 6 اپریل 2018 کو جاری سرکولر میں بٹ کوائن/کرپٹو کرنسی کو غیرقانونی/غیر تصدیق شدہ قرار دیا گیا تھا۔

اس سرکولر میں کہا گیا تھا کہ بٹ کوائن/ ون کوائن، کرپٹو کرنسی ورچوئل کرنسی میں شمار ہوتے ہیں اور یہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درست نہیں ہیں۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کسی فرد کو ورچوئل/کرپٹو کرنسی میں لین دین کی اجازت نہیں دیتا، لہٰذا اس طریقے سے کی گئی کوئی بھی منتقلی غیرتصدیق شدہ ہوگی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin