fbpx
پاکستان سیاست

منی لانڈرنگ کیسز میں معزز خواتین کے نام بھی سامنے آنے والے ہیں : شیخ رشید

 شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں معزز خواتین کو بھی دیکھ رہا ہوں، ان لوگوں نے اپنے پیسے کے لیے خواتین کو استعمال کیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو اصل تکلیف یہ ہے کہ عمران خان انہیں این آر او نہیں دے رہا۔ ایک ریاست کے سربراہ نے بھی درمیانی راستہ نکالنے کی بات کی لیکن عمران خان نے صاف انکار کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا کیس بہت سنجیدہ ہو گیا ہے، وہ حمزہ کو بچانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ جو جتنا شور مچائے وہ سمجھ لے اب اس کی باری ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اہم ترین دورے پر امریکا جا رہے ہیں، پاکستانی اور امریکی قیادت کی ایک ایسے وقت میں ملاقات ہونے جا رہی ہے جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی مستقبل کا تعین ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ افغانستان سے نکلتا ہے تو یہ ناصرف پاکستان کے لیے اچھا ہے بلکہ آئندہ امریکی الیکشن میں ٹرمپ بہتر پوزیشن میں ہونگے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin