fbpx
پاکستان سیاست

سب پھڑے جان گے : ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی گرفتار

نیب نے سابق وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو تفتیش کے لیے طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے 

اس سے قبل نیب نے انہیں 8 مرتبہ طلبی کے نوٹس جاری کیے جس میں سے وہ 5 نوٹسز پر تفتیش کے لیے پیش ہوئے۔

نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کیس میں سابق وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کی حیثیت سے 18 جولائی (جمعرات) کو تفتیشی افسر ملک زبیر احمد کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تاہم 16 جولائی کو نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ نیب لاہور کی ٹیم کی جانب سے ابتدائی طور پر شاہد خاقان عباسی کا طبی معائنہ کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا۔

بعدازاں ذرائع نے بتایا کہ گرفتار رہنما مسلم لیگ کو نیب راولپنڈی کے حوالے کیا گیا، تاہم عدالتی وقت کم ہونے کے باعث انہیں کل احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا

جہاں احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر خان نیب کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی استدعا پر سماعت کر


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google