fbpx
پاکستان تازہ خبر

انسداد دہشت گردی فورس نے حافظ سعید کو گرفتار کر لیا

 کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے انسداد دہشت گردی فورس نے گرفتار کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی نے رواں سال حافظ سعید کے خلاف مقدمات 16/19 اور 22/19 تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں درج کیے تھے۔ جن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم حافظ سعید اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں جبکہ انہوں نے مختلف لوگوں سے زمین بھی حاصل کی جس کو دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin