جلال پور پیر والہ (جمیل ملک میڈیارپوٹر)
حکومت کے جاری کردہ صحت سہولت کارڈز کی تقسیم کے سلسلہ میں بنیادی ہیلتھ سنٹر بہلی شریف اور بنیادی ہیلتھ سنٹر بہادرپور میں تقاریب منعقد ہوئیں، بہلی شریف میں ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ 223 قاسم خان لنگاہ نے عباس رضا لنگاہ اور کاشف مرتضیٰ کے ہمراہ رِبن کاٹ کر کارڈز کی تقسیم کے سلسلے کا افتتاح کیااور مستحق افراد میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کیے، اس موقع پر تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کاظم لنگاہ نے کہا کہ پاکستان کو جدید فلاحی ریاست بنانے کے لیے موجودہ حکومت نے صحت سہولت کارڈز کا اجرأ کیا ہے، غربت کی وجہ سے علاج سے محروم رہنے والوں کو لیے صحت سہولت کارڈ نعمت سے کم نہیں ہے، تقریب سے سپروائزر کاشف مرتضیٰ اور قاضی محمد شاہد نے بھی خطاب کیا، بنیادی ہیلتھ سنٹر بہادر پور میں منعقدہ تقریب میں معروف سیاستدان ملک اکرم کنہوں، تحریک انصاف تحصیل جلال پور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل تبسم ایڈووکیٹ، ملک حبیب موتھا، خواجہ غلام مصطفی اور لیاقت رحمانی نے مستحق افراد میں صحت سہولت کارڈز تقسیم کئے، تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ملک اکرم کنہوں نے کہا کہ صحت سہولت کارڈز کا اجرأ موجودہ حکومت کا انقلابی قدم ہے، رانا جمیل ایڈوکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے منشور میں شامل تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی، سوشل موبلائزر عارف خان نے کہا کہ تحصیل بھر کے 35 ہزار افراد میں صحت سہولت کارڈز کی تقسیم کے لیے 5 سنٹرز کام کر رہے ہیں ہر سنٹر میں 6 رُکنی عملہ کام کر رہا ہے، صحت کارڈکے ذریعے 7 لاکھ 20ہزار روپے کے خرچ تک کے علاج کی سہولت مہیا کی گئی ہے کارڈ کا حامل فرد اپنے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کے افراد کا بڑے ہسپتالوں میں علاج کروا سکتا ہے، مریض کو ہسپتال تک آنے جانے کے اخراجات بھی دئیے جاتے ہیں
Add Comment