fbpx
پاکستان سیاست

تاجروں کی ہڑتال میں بھرپور ساتھ دینگے، مولانا فضل الرحمان

 مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تاریخی ملین مارچ 25 جولائی کو ہوگا جبکہ تاجروں کی ہڑتال میں بھرپور ساتھ دینگے۔

پشاور میں جے یو آئی (ف) کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں موصول ہوا، مشرف دور سے ابھی تک میرے خلاف کچھ نہیں ملا، نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر اپوزیشن ایک ہے، اکثریت چاہتی ہے کہ وہ تبدیل ہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا ایک معمہ ہے، وہ سفیر کے گھر میں کیوں رہیں گے، یہ ایک سوال ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے تاجروں کی ہفتے کو ہونے والی ہڑتال میں بھرپور ساتھ دینے سمیت 25 جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کیا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin