fbpx
پاکستان عدالت

احتساب عدالت کےاسکینڈل زدہ جج ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا گیا

 فروغ نسیم کے مطابق جج ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے، انہیں وزارت قانون رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے، نواز شریف کی اپیل کا فیصلہ آنے تک سزا برقرار رہے گی۔

 وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کسی کو عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جج ارشد ملک کا کہنا ہے انہوں نے غیر جانبدارانہ فیصلہ کیا، ایک کیس میں نواز شریف کو بری کیا گیا، دباؤ ہوتا تو نواز شریف کو دونوں کیسز میں سزا ہوتی، سماعت کے دوران جج پر دباؤ ڈالنے کی سزا قانون میں موجود ہے، ہم قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں،عدالتوں کو دباؤ میں لانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا جج ارشد ملک سے متعلق فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرنا ہے، کوئی مجرم ٹھہر گیا اور سزا کاٹ رہا ہے تو اس کی سزا معطل نہیں ہوتی، پاناما کیس میں منی ٹریل دینے کا مسئلہ تھا، منی ٹریل دے دیں تو اس کیس سے نکل سکتے ہیں، جج صاحب نے بیان حلفی میں شکایت کی ہے ان پر دباؤ تھا، جج ارشد ملک سے متعلق ویڈیو پر جو کارروائی ہونی ہے وہ ضرور ہوگی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google