fbpx
پاکستان سیاست

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل، مریم نواز نے مزید ویڈیوز شئیر کر دیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق مزید 2 مبینہ خفیہ ویڈیو پوسٹ کردی۔

انہوں نے پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے بارے میں دعویٰ کیا کہ جج ارشد ملک کی ’گرین نمبر پلیٹ والی سرکاری گاڑی‘ ناصر بٹ کو لینے آئی جس کے بعد ناصر بٹ کار کے ہمراہ جج ارشد ملک کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

 

پوسٹ کی گئی  ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار نے ریکارڈنگ کی تاہم پہلی ویڈیو میں کسی کا چہرہ واضح نہیں تھا۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ نئی پوسٹ کی گئی ویڈیو جج ارشد ملک کے اس بیان کی نفی کرتی ہیں کہ جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ناصر بٹ سے فیصلے میں دباؤ کا اظہار نہیں کیا۔

مریم نواز کی جانب سے دوسری پوسٹ کی گئی ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ناصر بٹ جج ارشد ملک کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور انہوں نے ناصر بٹ سے ملاقات کی اور کمرے کی لائٹ آن کی۔

قبل ازیں 6 جولائی کو مریم نواز نے جج ارشد ملک کی مبینہ خفیہ ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے جج نے فیصلے سے متعلق ناصر بٹ کو بتایا کہ ‘نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، فیصلے کے بعد سے میرا ضمیر ملامت کرتا رہا اور رات کو ڈراؤنے خواب آتے۔ جج نے مزید کہا کہ نواز شریف تک یہ بات پہنچائی جائے کہ ان کے کیس میں جھول ہوا ہے۔

انہوں نے ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا کہ جج ارشد ملک ناصر بٹ کے سامنے اعتراف کر رہے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔

بعدازاں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنی پریس ریلیز میں مبینہ خفیہ ویڈیو کو اپنے اور اہلخانہ کے خلاف سازش قرار دیا اور مریم نواز کی جانب سے عائد تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin