fbpx
پاکستان حادثہ

ڈی آئی جی لاہور کامران یوسف ٹریفک حادثے میں چل بسے

سرگودھا میں سیال روڈ کے قریب  ڈی آئی جی لاہور کامران یوسف کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موٹروے ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی کامران یوسف لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے کہ ان کی گاڑی سرگودھا کے قریب سیال روڈ پر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا اگلا حصہ پوری طرح سے تباہ ہوگیا اور گاڑی میں سوار ڈی آئی جی اور ان کے ساتھ بیٹھا شخص عاشر بھی جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’حادثہ بظاہر بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی کامران خود گاڑی چلا رہے تھے۔

حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin