fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

جلالپورپیروالا میں تجاوزات مافیا کی شامت ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی/اسسٹنٹ کمشنر کا سخت ایکشن سڑکات کی کشادگی اور تجاوزات کے خاتمے پر شہری خوشی سے نہال

جلالپورپیروالا(جمیل ملک میڈیارپوٹر)

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی/اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالااحمد رضا سرا نے تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ایکشن لے لیا ملتان روڈ ،پرمٹ روڈ ،چوک فوارہ سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی میونسپل کمیٹی عملہ کی مسلسل وارننگ کے باوجود جو لوگ تجاوزات کا سبب بن رہے تھے ان کا سامان بھی قبضہ میں لے لیا تجاوزات آپریشن کی تمام تر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نے خود کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روڈز کی کشادگی سے شہری مسائل سے نجات ملے گی دوکاندار 20فٹ سے زائد تک باہر نکلے ہوئے ہیں ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ لوگوں کے پیدل چلنے کے راستے بھی تجاوزات مافیا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھے ہیں انشاللہ ان کے خلاف آپریشن کاسلسلہ تسلسل سے جاری رکھیں گے اور شہرکی کشادگی کے ساتھ ساتھ شہری کی بنیادی حیثیت بحال رکھیں گے ہمارا سارا آپریشن بغیر کسی امتیاز کے ہے اور جو بھی اس زمرے میں آئے کسی معافی کا مستحق نہیں ہے دوسری طرف شہریوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو خوش آئند ہے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پورا شہر تجاوزات نے اپنے لپیٹ میں لے رکھا تھا عوام کا گزرنا دشوار ہوگیا تھا شہریوں نے تجاوزات آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا مطالبہ بھی کردیا


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google