fbpx
پاکستان فن کار

سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں انتقال کر گئیں

 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں انتقال کر گئیں، انھیں کچھ عرصہ قبل دل کے دورے کے سبب ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

ذہین طاہرہ نے 700 سے زائد ڈرامہ سیریلز میں کام کیا، مقبول ڈرامے “خدا کی بستی” میں بھی کردار نبھایا۔ انھیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب کچھ عرصہ قبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انھیں وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا تھا۔ اداکارہ کی حالت گزشتہ شب زیادہ بگڑ گئی اور موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں۔

ذہین طاہرہ کے انتقال سے شوبز کا ایک عہد تمام ہو گیا، انھوں نے 77 برس عمر پائی۔ ذہین طاہرہ 1942 میں بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 77 سال کی عمر پائی۔ لکھنو سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کے والد کا تعلق آرمی سے تھا۔ پوسٹنگ کے باعث انہوں نے پشاور اور نوشہرہ میں بھی وقت گزارا۔ ماضی میں وہ پشتو گانے بھی گاتی رہیں جبکہ سٹیج پر بھی پرفارم کیا۔ اداکاری کا آغاز انھوں نے 60 کی دہائی سے کیا تھا۔

معروف ڈراموں “کہانیاں، دل دیا دہلیز، چاندنی راتیں، ماسی اور ملکہ” سمیت متعدد سیریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب خوب نام کمایا۔ حکومت پاکستان نے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں 2013 انھیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔ سینئر اداکارہ کی وفات پر شوبز اور سیاسی حلقوں نے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin