fbpx
پاکستان سیاست

آئندہ 4 سے 5 ماہ تک عمران خان کی حکومت نہیں رہے گی : آصف علی زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کو سول مارشل لا سے تعیبر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت 4 سے 5 ماہ میں چلی جائے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری جدوجہد جاری ہے، عمران خان کی حکومت جلد جائے گی اور سویلین حکومت بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چار سے پانچ ماہ میں عمران خان کی حکومت چلے جائے گی۔

سیاست دانوں کے خلاف کاروائی کے بعد صحافیوں کے نام سامنے آنے کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں اسے سول مارشل لا کہوں گا۔

آصف زرداری نے کہا کہ مستقبل بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا ہے، اس موقع پر ایک صحافی نے پوچھیا کیا آپ مریم نواز کو بھی کوئی نصیحت کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ کیوں نہیں مریم ہماری بیٹی ہے۔

صحافیوں کے ایک سوال پر کہ کیا ضیا الحق کے اوپننگ بیٹسمین راجا ظفرالحق کو چیئرمین سینیٹ قبول کر لیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال مجھ سے نہیں بلکہ مریم نواز سے پوچھا جائے گا۔

ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کو روکے جانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس انٹرویو میں صرف عمران خان کے لندن میں اسکینڈل کے بارے میں بات کی تھی۔

سابق صدر نے کہا کہ حکومت 30 ارب ڈالر کا مزید قرض لینے جا رہی ہے جو تشویش ناک ہے، ہم نے پہلے چین اور دیگر دوست ممالک سے قرضے لیے لیکن اب جن سے قرضے لے رہے ہیں وہ ہمارے جہاز بھی روک لیں گے اور سفارت خانے بھی ضبط کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو ہمارا وزیر خزانہ ہے ان کو حالات کا ادراک ہی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ آصف زرداری نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ ہماری پوزیشن یہ ہے کہ ہم حکومت ضرور گرانا چاہتے ہیں لیکن جمہوریت کو تباہ کرنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بتائے گی کہ ہم میں ہم آہنگی ہے اور ہم ساتھ ہیں۔

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin