fbpx
پاکستان سیاست

چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرکے حکومت کو سرپرائز دیں گے، قمر زمان کائرہ

 پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو دعوے کئے تھے، ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا۔

قمر زمان کائرہ کا مقامی ہوٹل میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ مہنگائی کم ہوئی، نہ نوکریاں ملیں اور نہ گھر ملے بلکہ عوام سے سب کچھ چھینتے ہوئے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا ایجنڈا تشکیل دے دیا ہے، انشا اللہ سینیٹ چیئرمین کی تبدیلی سے حکومت کو بہت بڑا سرپرائز دیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے مریم نواز کی طرف سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی منظر عام پر لائی گئی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک انکشاف ہے، اگر یہ سچ ہے تو اس سے بڑی خطرناک بات اور کوئی ہو نہیں سکتی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin