fbpx
پاکستان سیاست

لوٹی دولت واپس آنے سےملک کے حالات بدل جائیں گے: عثمان بزدار

  کڑا وقت گزرنے کو ہے، اچھا دور شروع ہو رہا ہے، معاشی نظم وضبط سے صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہو جائے گی: وزیر اعلٰی پنجاب

 عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عام آدمی کی زندگی میں دیرپا اور مثبت تبدیلیاں لائیں گے اور کم آمدن والے لوگوں کو معاشی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مولانا عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ محروم انسانیت کا فخر اور پاکستان کی پہچان ہیں۔ اس عظیم انسان کی زندگی سماجی خدمتگاروں کے لئے مشعل راہ ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے عمر بھر لوگوں کا دکھ بانٹا اوربلا امتیاز خدمت کی، ان کی زندگی سکھاتی ہے اگر جذبہ صادق ہو تو فرد بھی انسانی خدمت کر سکتا ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin