fbpx
پاکستان سیاست

مجھے گرفتار کر لیں ، لیکن الزام تو بتا دیں : شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گرفتاری کے لیے تیار ہوں، مگر پہلے ہم پر کوئی الزام تو بتایا جائے۔

اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا جرم کیا ہے۔ شیخ رشید نے کبھی بھی درست بات نہیں کی ہے جو خود کرپشن میں ملوث ہو اس کی باتوں کو وزن نہیں دیتا، مجھ پر کوئی الزام ہی لگا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو واپس لانے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جو اسحاق ڈار کو لانے کی بات کر رہے ہیں، ان سے ہی اس بارے میں پوچھا جائے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google