fbpx
پاکستان سیاست

ارشد ملک ویڈیو سکینڈل : حکومت کا ویڈیو، فرانزک کرانے کا فیصلہ

آڈیو ویڈیو بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں : فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک قاتل دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز ہے۔ وارداتی ٹولے نے حقائق مسخ کئے، اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہوں گی۔ لیگی صدر خاتون کے سامنے یرغمال بنے نظر آئے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ جبکہ دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز بے۔ یہ وہ کردار ہے جو بےنامی دار ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے اور عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے مال مسروقہ کی برآمدگی جاری رہے گی۔ نوازشریف جیل میں ہیں تو مریم صفدر بتائے کس حیثیت میں بغیر کسی استحقاق اتنا عرصہ سرکاری بلٹ پروف کار استعمال کر رہی تھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جنہیں سرکاری خزانے میں نقب لگانے کی عادت ہو انہیں جیب سے خرچ کرنا محال ہوتا ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google