fbpx
دنیا کرکٹ

بنگال کا جادو، کالی آندھی تباہی مچائے بغیر تھم گئی

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

بنگلہ دیش نے ٹونٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کرس گیل کے بغیر کوئی سکور کیئے آؤٹ ہونے پر درست نظر آیا۔

اس کے بعد ایون لوئس کا ساتھ دینے شے ہوپ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 116رنز کی شراکت قائم کی۔

اس موقع پر تجربہ کار شکیب الحسن نے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے 70رنز بنانے والے لوئس کا کام تمام کردیا۔

نکولس پوران اچھی فارم میں نظر آئے لیکن وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد 25رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے اینڈ پر موجود ہوپ ڈٹے رہے اور شیمرون ہٹمائر کے ساتھ 83رنز کی شراکت قائم کر کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی لیکن نصف سنچری کی تکمیل کے ساتھ ہی مستفیض نے ہٹمائر کو چلتا کردیا جبکہ دو گیندوں بعد ہی انہوں نے خطرناک آندرے رسل کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

کپتان آندرے رسل نے آ کر 15 گیندوں پر 33رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ شے ہوپ نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 96رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد مستفیض کی تیسری وکٹ بن گئے

اختتامی اوورز میں ڈیرن براوو نے دو چھکے لگا کر اپنی ٹیم کی ٹرپل سنچری مکمل کرائی اور مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 321رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض اور محمد سیف الدین نے تین، تین وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 52رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا جس کے بعد آندرے رسل نے سومیا سرکار کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

تمیم اقبال کا ساتھ دینے تجربہ کار شکیب الحسن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 69رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح ک یراہ پر گامزن کیا لیکن رن آؤٹ کے نتیجے میں تمیم اقبال کی اننگز اختتام کو پہنچی جنہوں نے 48رنز بنائے۔

ابھی بنگلہ دیشی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ انہیں ایک رن بنانے والے مشفیق الرحیم کی شکل میں ایک اور قیمتی وکٹ گنوانی پڑی۔

133رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد شکیب کا ساتھ دینے لٹن داس آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کرکٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈین باؤلرز کو ہلکان کردیا۔

اس کے بعد جیسن ہولڈر نے وکٹ کے حصول کی متعدد کوششیں کی لیکن شکیب اور لٹن داس کے سامنے ان کی ایک نہ چلی اور بنگلہ دیش نے 322رنز کا ہدف 51گیندوں قبل ہی حاصل کر لیا۔

شکیب اور داس نے چوتھی وکٹ کے لیے ناقابل شکست 189رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

شکیب الحسن نے 124رنز کی عمدہ بیٹنگ کی جبکہ لٹن داس 69گیندوں پر 4چھکوں اور 8 چوکوں سے مزین 94رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

شکیب الحسن  دو  وکٹیں لینے اور سنچری بنانے پرمین آف دی میچ قرار پائے


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin