fbpx
پاکستان سیاست

اپوزیشن احتجاج کرے تو بھرپور جواب دیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

 وزیراعظم  نے حکومتی جماعت کے سینیٹرز کو جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن احتجاج کرے تو بھرپور جواب دیا جائے۔

 وزیراعظم عمران خان سے حکومتی جماعت کے سینیٹرز کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں سینیٹر شبلی فراز، سجاد طوری، نعمان وزیر اور سینیٹر محسن عزیز شامل تھے۔

ملاقات میں بجٹ اجلاس سے متعلق مشاوت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔

وزیراعظم نے سینیٹ میں جارحانہ حکمت عملی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کرے تو اس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ان چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ حکومتی کوششوں سے دنیا پاکستان کو اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔ انشا اللہ جلد ہمارا ملک ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نقطہ نظر کے اختلاف کو ذاتی اختلاف کی حد تک لے جانا کسی صورت مناسب نہیں ہے۔ عوام پارلیمنٹیرینز کو اپنے حقوق اور امنگوں کے ترجمان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ ارکان جب عوام کی آواز بنتے ہیں تو عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google