fbpx
تازہ خبر دنیا

مصر کے سابق صدر محمد مرصی عدالتی کارروائی کے بعد انتقال کر گئے

 عدالتی کارروائی کے بعد 67 سالہ محمد مرسی بے ہوش ہوگئے اور کچھ دیر بعد انتقال کر گئے۔

نیوز ایجنسی ‘اے پی’ کے مطابق عدالت میں محمد مرسی کے خلاف جاسوسی کے مقدمے کی سماعت جاری تھی۔

عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وفات سے قبل محمد مرسی نے جج سے تقریباً 20 منٹ تک بات کی، اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ اخوان المسلمین کے اہم رہنما محمد مرسی کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی مظاہوں کے بعد 2013 میں فوج نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور تنظیم کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محمد مرسی اور کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا تھا۔

وہ مصر میں کئی دہائیوں تک حکمرانی کرنے والے حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد 2012 کے پہلے آزاد صدارتی انتخاب کے کاغذات میں جھوٹ بولنے پر 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin