fbpx
پاکستان کرکٹ

پاک بھارت میچ میں ایک دفعہ پھر بارش کی انٹری

 پاکستان اور بھارت کے ورلڈ کپ میچ میں دوسری اننگ کا آغاز ہونے سے پہلے ہی ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابھی پاکستان کی بیٹنگ بھی نہ شروع ہوپائی تھی کہ ایک بار پھر بارش نے میچ رکوادیا۔ بھارتی ٹیم فیلڈنگ کیلئے گراﺅنڈ میں آچکی تھی لیکن اس سے پہلے کہ پاکستانی بلے باز گراؤنڈ میں داخل ہوتے ، ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث فیلڈنگ کیلئے آنے والی بھارتی ٹیم گراؤنڈ سے ہی واپس چلی گئی۔

خیال رہے کہ بھارت کی بیٹنگ کے دوران 46 اعشاریہ 4 اوورز میں بھی بارش شروع ہوئی تھی تاہم کچھ دیر بعد ہی رک گئی تھی جس کے باعث پورے 50 اوورز کا کھیل مکمل ہوا تھا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin