fbpx
پاکستان سیاست

وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات، مسئلہ کشمیر سمیت اہم ایشوز پر گفتگو

 وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بھی بہت اچھی میٹنگ ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹے کی نشست ہوئی جس میں خطے کی صورتحال، کشمیر کے معاملات افغانستان اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دنیا میں مختلف تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ایس سی او کی اہمیت ہماری نظر میں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اس فورم میں بہت سے معاہدے بھی ہوئے جبکہ علاقائی روابط بڑھانے پر بات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ 2021ء میں کرغزستان سے بجلی کی درآمد شروع ہو جائے گی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin