fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

شیخ الجامعہ سندھ ڈاکٹر برفت کا مختلف آفسز کا دورہ، کام کاج کا معائنہ، افسران کی اپنے سیکشنز سے متعلق بریفنگ، اطمینان کا اظہار، پی آر سیکشن کو جدید بنانے کا اعلان

رپورٹ عرفان مری بلوچ
 شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے اے سی ٹو بلڈنگ میں واقع مختلف آفیسز کا دورہ کیا اور وہاں جاری سرکاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف افسران و عملے سے ان کے کام سے متعلق معلومات لی اور مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ شیخ الجامعہ نے ناظم امتحانات سالانہ غلام مرتضیٰ سیال کے ہمراہ امتحانی شعبے کے مختلف سیکشنز انکوائری آفس، سیکریسی آفس، مارک شیٹ سیکشن و دیگر آفیسز کا دورہ کیا اور وہاں جاری کام کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر برفت گریجوئیٹ اسٹڈیز کے سیکریٹریٹ پہنچے، جہاں ایک بڑے مختص کردہ ہال میں پڑے پرانے رکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور انہیں الماریوں میں محفوظ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈائریکٹر گریجوئیٹ اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر سرفراز علی تنیو نے شیخ الجامعہ کو اپنے ڈائریکٹوریٹ میں جاری کام، اسٹاف کی تعداد اور ایم فل و پی ایچ ڈی کی داخلوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں شیخ الجامعہ سندھ ڈاکٹر برفت نے پبلک ریلیشنز سیکشن کا بھی دورہ کیا، پی آر او نادر علی مغیری نے شیخ الجامعہ کو پی آر سیکشن کے کام کی نوعیت اور مختلف فنکشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ نے پی آر سیکشن کا مرمتی کام، رنگ و روغن و دیگر مطلوبہ سامان کی فراہمی اور اس کی مکمل مرمت کراکے جدید بنانے کا اعلان بھی کیا۔ شیخ الجامعہ کے ہمراہ مسجل غلام محمد بھٹو، ناظم امتحانات سالانہ غلام مرتضیٰ سیال، چیئرمین کالونی عمران ہالیپوتو، ڈائریکٹر گریجوئیٹ اسٹڈیز سرفراز علی تنیو، ایڈوائیزر ڈاکٹر امیر علی ابڑو و دیگر بھی موجود تھے۔

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google