fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

جلالپورپیروالا میں میپکو سب ڈویژن کا لائن سپرنٹنڈنٹ کرپشن کنگ بن بیٹھا غیر قانونی ٹیوب ویل کنکش چلوادئیے ایس ڈی او کا سخت نوٹس مقدمہ درج کرادیا محکمانہ کارروائی بھی شروع۔

جلالپورپیروالا(جمیل ملک میڈیارپوٹر)
میپکو سب ڈویژن علی پور سادات کا لائن سپرنٹنڈنٹ اور سٹور انچارج عطاء الرحمن نے اپنے محکمہ کو بھی نہ بخشا بجلی چوروں سے ملی بھگت کرکے ڈائریکٹ ٹیوب ویل موٹریں چلوا دیں ملزم نے مانک والی سمیت دو علاقوں میں بغیر کنکشن ٹرانسفارمر سے ڈائریکٹ سپلائی جاری کروا رکھی تھی جبکہ ٹیوب ویل کنکشن کے سامان کی ترسیل میں بڑے پیمانے پر غبن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا ایڈوانس سامان بھاری رقم کے عوض بغیر ڈویژنل آفیسر کی منظوری کے دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا ایس ڈی او سب ڈویژن علی پور سادات راشد علی عزیز نے میٹر انسپکٹر مظہر علی اور دیگر کے ہمراہ چھاپہ کرچوری رنگے ہاتھوں پکڑ لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف آفیسران کے حکم پر کاروائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اپنے سب ڈویژن میں ہر صورت بجلی کی روک تھام یقینی بنائیں گے اس میں اگر عملہ بھی ملوث ہوا تو اسے بھی نہیں چھوڑا جائے گا   لائن سپرنٹنڈنٹ عطا الرحمن کے خلاف بھی ایف آئی اے کو بھی کاروائی کا لیٹر  جاری کیا ہوا ہے
 

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google