fbpx
پاکستان سیاست

شاہدخاقان نےاپنےگوشوارے ویب سائٹ پر جاری کردیے

 مسلم لیگ ن کےرہنما شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے دور کے قرضوں کا حساب کتاب پیش کردیا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اپنے بیس سال کے گوشوارے ویب سائٹ پر جاری کردیے ہیں،وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزرا بھی اپنے گوشوارے ویب سائٹ پر ڈال دیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے دس ہزار ارب نے کیا کیا وہ سب کے سامنے رکھ دیا، عمران خان کے دس ہزار ارب کیا کرینگے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

نہوں نے کہا کہ پانچ ہزار ارب سود کی ادائیگی میں دیا گیا، 3800 ارب روپے دفاع میں خرچ کیا گیا، اگر فائلیں پڑھ لیتے اور کسی سے پوچھ لیتے تو وزیراعظم کو رات بارہ بجے ٹی وی پر نہ آنا پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے دھمکی دی کہ وہ احتساب کرینگےاورکسی کو نہیں چھوڑیں گے،انہوں نے ہاتھ ہلا ہلا کر بار بار کہا کہ ان کا نیب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اگر دو سال مکمل کیے تو قرضوں میں دس ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگا، اگلے دو سال میں کوئی نیا منصوبہ نہیں بنے گا، مسلم لیگ(ن) کے جاری ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار میں کمی آئے گی اور بیروزگاری بڑھے گی،نئے ٹیکس لگنے سے بیس تیس ہزار افراد بے روزگار ہوں گے، ترقی کی رفتار آدھی سے بھی کم ہوجائے گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دس مہینے میں قومی اسمبلی اجلاس میں دس منٹ بھی عوام کیلئے بات نہیں کی گئی،اگر حکومت کل سب کو گرفتار کرلے گی تو حکومت بھی خود چلا لے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کو خطرات درپیش ہیں، معیشت کو بھی خطرات درپیش ہیں،حکومت کے حواریوں نے فلمیں چلائیں، ہمارے پاس بھی فلمیں آئیں لیکن ہم نے کہا کہ ان کاموں میں نہیں پڑتے،چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ حکومتی عہدیداروں کو پکڑلوں تو حکومت ختم ہوجائیگی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google