fbpx
پاکستان سیاست

ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایوان کے اندر اور باہر مشترکہ احتجاج کریں گے

پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ نے کے ساتھ ہونے والے فیصلوں کی توثیق کردی گئی  پیپلزپارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئےجن کے تحت پارلیمانی پارٹی نے ن لیگ اور دیگر معاملات پر سید حسن مرتضی کو فیصلوں کا اختیار دے دیا۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مظبوط اپوزیشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

پنجا ب اسمبلی میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی مشترکہ طور پر حکومت کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کریں گی۔اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پربھی احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔پیپلزپارٹی کے ارکان کالی پٹیاں باندھ کر ایوان میں احتجاج کریں گے۔اجلاس میں ارکا ن نے اس رائے کا اظہار کیا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اپوزیشن کے رہنماؤں کی گرفتاریاں کر رہے ہے۔اجلا س میں حکومت کی جانب سے پنجاب میں  پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر پولیس گردی، ہراساں کرنے کی بھرپور مزمت کی گئی اور کارکنوں پر ہونے والی پولیس گردی کے خلاف شدید احتجاج کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ عوام کے سامنے حکومت کی نااہلی اور ناکامیوں کو سامنے لایا اور حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیا جائے گا۔

ریں اثناء پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حالیہ بجٹ پر بحث کی گئی اور اسے عوام دشمن بجٹ قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جو سونامی لانا چاہے تھے وہ وہ آچکا ہے۔عمران خان کے خطاب سے صاف ظاہر تھا کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔جو غریب کے مسائل حل نہیں کر سکتا اس کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہن بھی نیب کی گرفت میں ہے لیکن وزرات عظمی کی وجہ سے محفوظ ہے۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اپوزیشن مل کر چلے گی۔ہم حمزہ اور آصف زرداری سمیت تمام گرفتاریوں کی مزہمت کرتے ہیں۔ہم نے پارلیمانی اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اپنے قائدین کی گرفتاری کے حوالے سے پروڈکیشن آرڈر ایک آئینی حق ہے جو ہر رکن اسمبلی کو ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فوج ہمارا ادارہ ہے اور ہماری حفاظت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل سیاسی انداز میں حل ہونے چاہیے دوسرے فریق کی بھی بات سنی جانی چاہئے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin