fbpx
پاکستان سیاست

احتساب کے نام پر کھیلنے والوں کا احتساب کریں گے: مولانا فضل الرحمٰن

نیب ہزار ریفرنس کرے، مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے، ریفرنسز کے سامنے نہیں جھکوں گا، مولانا فضل الرحمٰن

نیب سے متعلق صحافی کے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‘نیب ہزار ریفرنس کرے، مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے، میں ریفرنسز کے سامنے نہیں جھکوں گا، میں ان کے ریفرنس کی دھجیاں بکھیر دوں گا۔’

انہوں نے کہا کہ ‘یہ ہوتے کون ہیں کہ ملک میں کوئی شرافت کی سیاست کرے تو اسے سیاست نہ کرنے دیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‘انصاف کا قتل کرنے والے سے میں انصاف کی توقع نہیں رکھتا، میں انہیں انصاف کے ادارے تسلیم نہیں کرتا۔’

ان کا کہنا تھا کہ یہ انتقامی سیاست کی بات کرنے والے ہیں، اگر انہوں نے ایسی جرات کی تو میں ان کے سامنے ان کی فائلوں کو پھینک دوں گا، ایسی سیاست میں نے اپنے باپ، دادا سے سیکھی ہے اور نہ خود کبھی ایسا کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں جمعیت علمائے ہند کی تربیت ہے، ہم نے آزادی کی جنگ لڑی ہے، ہمیں پھر غلام بنانا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کسی ادارے کے غلام ہیں نہ ہم امریکا اور مغرب کی سیاست کے غلام ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ جدوجہد جاری رہے گی، ہم مرعوب نہیں ہیں، ہم انہیں بتادیں گے کہ احتساب کس چیز کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان اداروں کا ، ان حکمرانوں کا احتساب کریں گے، ان لوگوں کا احتساب کریں گے جو پاکستان میں احتساب کے نام پر سیاسی بدمزگی اور سیاسی کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin