fbpx
پاکستان تازہ خبر

چئیر مین نیب سکینڈل کیوں نشر کیا؟ پیمرا نے نیوز ون کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا

نیوز ون نے 23 مئی 2019 کو چیئرمین نیب کی کردار کشی پر مبنی مواد نشر کرکے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوز ون نے 23 مئی کو بعض ویڈیوز اور ایک ٹیلی فون کال کی ریکارڈنگ نشر کی تھی ، اس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال ایک خاتون کو ہراساں کر رہے ہیں۔ نیب کی جانب سے وضاحت آنے کے بعد نیوز ون نے اسی وقت اپنی خبر پر معافی مانگ لی تھی لیکن چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیوز اور آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی تھی۔ بعد ازاں وہ خاتون بھی سامنے آگئی جس نے چیئرمین نیب کی ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں، خاتون کی شناخت طیبہ فاروق کے نام سے ہوئی جس کے بارے میں نیب نے بتایا کہ ان کے خلاف مختلف شہروں میں 42 مقدمات درج ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google