fbpx
تازہ خبر دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر فائرنگ، 5 فوجی جہنم واصل، 4 زخمی

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مصروف سڑک پر بھارتی فوج پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

بھارتی اخبار “دی ہندو” کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ ’2 موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے پیٹرولنگ پر مامور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو کے پی روڈ پر خودکار رائفل سے نشانہ بنایا اور دستی بم بھی پھینکا۔’

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا، جبکہ اس کے قبضے سے ایک رائفل بھی بر آمد کرلی گئی۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کی رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور ایک حملہ آور ہلاک ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے علاقے کو سیل کرتے ہوئے دوسرے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے زیرِ تسلط کشمیر میں تقریباً 5 لاکھ بھارتی فوجی اہلکار موجود ہیں جہاں گزشتہ 30 برسوں سے بھارت سے آزادی اور پاکستان سے الحاق کی جدوجہد جاری ہے، نتیجتاً لاکھوں افراد زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں 44 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی حکومت اور میڈیا نے بغیر کسی تحقیقات کے اس حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google