fbpx
پاکستان سیاست

عمران خان کی کیا حیثیت کسی کو این آر او دیں، کچھ عرصہ بعد وہ خود این آر او مانگتے پھریں گے: مریم نواز

 صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حیثیت نہیں کہ وہ کسی کو این آر او دیں، وہ کچھ دن بعد خود این آر او مانگتے پھریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور حکومت میں دنیا میں پاکستان کی عزت بحال ہو رہی تھی لیکن الیکشن کے بعد اچانک تیزی سے ترقی کرتا ملک تنزلی کی طرف آ گیا۔

ظفر وال میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے پی ٹی آئی پر الیکشن چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے جاتے ہی ملک تباہی کا شکار ہو گیا، اب بجٹ میں عوام پر قیامت ڈھا دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں سڑکوں کے جال بچھ رہے تھے، دہشت گردی ختم ہو رہی تھی اور ملک اوپر جا رہا تھا لیکن جس دن انھیں ہٹایا گیا پاکستان کی تباہی شروع ہو گئی۔ سابق وزیراعظم کو اقامہ جیسے مذاق پر کرسی سے ہٹایا گیا۔

مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ رات کو بارہ بجے پتا نہیں کس ضرورت کے تحت خطاب کیا؟ نیا پاکستان بننے ہی والا تھا کہ پیچھے سے اچانک سے آواز بند کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام پر قیامت ٹوٹی، ملک میں ریڑھی والے سمیت کوئی بھی خوش نہیں ہے۔ بجٹ کے بعد ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے۔ ’نالائق اعظم‘ سے جب آلو پیاز مہنگا ہونے کا پوچھا جائے گا تو کہیں گے کہ نواز شریف کو گرفتار کر لیا، جب فاقوں کا پوچھو گے تو جواب دیں گے کہ حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ این آر او دینے کی بات کرنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ چند دنوں بعد یہ خود این آر او مانگتے پھریں گے۔ جو ہر بات پر کسی کا محتاج ہو، اس کے منہ سے این آر او کی بات اچھی نہیں لگتی۔ نواز شریف کو این آر او کی ضرورت ہوتی تو سو این آر او اس کی جھولی میں پھینک دیے جاتے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin