fbpx
پاکستان سیاست

بجٹ آئی ایم ایف ڈکٹیٹڈ، ملکی معیشت کا جنازہ نکالا گیا : مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں نالائق حکومت نےملکی معاشی خودمختاری کوداؤ پرلگاتے ہوئے آئی ایم ایف کا ڈکٹیٹڈ بجٹ  پیش کیا ہے،آج آئی ایم ایف نےملکی معیشت کاجنازہ نکالا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جیبیں خالی ہونے جا رہی ہیں ،آئی ایم ایف کےبجٹ میں نہ روزگار ہے،نہ کاروباراورنہ ہی تجارت،بجٹ میں ملکی معیشت کو  صرف تباہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں  50لاکھ گھروں کے لیے ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیاگیا،دوسری طرف ٹیکس چوروں کوبجٹ میں جائیداداورگاڑیاں خریدنےکی کھلی چھٹی دی گئی,یہ آئی ایم ایف کا ڈکٹیٹ کیا ہوا بجٹ ہے,آئی ایم ایف کے دیے گئے بجٹ نے ملکی معیشت کو داؤ پر لگایا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک پر مہنگائی کا سونامی مسلط کیا ہے،عمران صاحب ایمنسٹی سکیم کےلیےترلےاورمنتیں کرتے تھے، آئی ایم ایف کےبجٹ میں نہ روزگار،نہ کاروبار اور نہ تجارت،ملکی معیشت صرف تباہ،اس بجٹ کے بعد عوام کی چیخیں نکلیں گی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جمعہ کو پارلیمنٹ میں بجٹ پر بات کریں گے،


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin