fbpx
کرکٹ کھیل

ورلڈ کپ: سری لنکا ،بنگلہ دیش کا میچ بھی بارش لے اڑی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہو گیا

دونوں ٹیمیں میچ کھیلنے کے لیے گراؤنڈ پہنچیں تاہم بارش نے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی نہ ہو نے دیا اور اس طرح میچ منسو خ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ،ایک پوائنٹ مل گیا ۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے اب تک چار میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں اسے شکست ہوئی جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف میچز بارش کے باعث منسوخ ہو گئے اور پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا 4پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھی 4میچزکھیل لیے ہیں جن میں سے بنگال ٹائیگرز ایک میں کامیابی حاصل کی اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑاجبکہ چوتھا میچ بارش کی نظر ہو گیا جس کے باعث یہ 3پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin