fbpx
پاکستان مزید

جون ، گرفتاریوں کا عالمی مہینہ: الطاف حسین لندن میں گرفتار

 سکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو نفرت انگیز تقاریر سے متعلق تحقیقات کیلئے گرفتار کیا  ۔

تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے الطاف حسین کی گرفتار کی تصدیق کر دی گئی ہے اور پریس ریلیز بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نفرت انگیزتقریرسے متعلق تحقیقات کیلئے 60سال کے شخص کوگرفتارکیاگیا، گرفتاری سیریس کرائم ایکٹ 2007 کی سیکشن 44 کی خلاف ورزی پر کی گئی ، سکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے آج علی الصبح مغربی لندن میں الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ، یہ چھاپہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے سی ٹی ڈی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ماراگیا جس میں 15 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ۔الطاف حسین کو مغربی لندن کے ایک مقامی پولیس سٹیشن میں منتقل کر دیا گیاہے جبکہ ان کے گھر کی تلاشی جاری ہے اور پولیس سٹیشن میں  ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا ۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin