fbpx
پاکستان سیاست

آصف زرداری کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، 21 جون کو عدالت حاضرہوں

 احتساب عدالت نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری کے خلاف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

 احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے آصف علی زرداری کو 21 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

نیب نے آج صبح زیر حراست آصف علی زرداری کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ نیب ٹیم نے احتساب عدالت میں آصف علی زرداری کو پیش کرنے کے بعد عدالت سے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

دوان سماعت آصف علی زرداری نے استدعا کی کہ میں شوگر کا مریض ہوں اور رات کو میری شوگر لو ہو جاتی ہے اس لیے اٹینڈنٹ دیا جائے جو رات کو شوگر چیک کرے۔

جس پر اسیکیوٹر نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ان کی زندگی کا مسئلہ ہے اور ہمارا اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں، احتساب عدالت کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اٹینڈنٹ 24 گھنٹے میرے پاس بیٹھا نہیں رہے گا جب ضرورت ہو گی تو اس کو بلایا جائے گا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google