fbpx
پاکستان کرکٹ

إِنَّا للّه وإِنّا إِلَیهِ رَاجِعُونَ : سابق پاکستانی کرکٹر اختر سرفراز کینسر کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے

سابق کرکٹر کینسر کے مرض میں مبتلا تھے،  اور شوکت خانم لاہور میں زیر علاج تھے

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 1997 اور 1998 کے درمیان 4 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور چار اننگز میں کُل 66رنز بنائے

اختر سرفراز کا انٹرنیشنل کیریئر تو زیادہ کامیاب نہ رہا لیکن انہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط ڈومیسٹک کیریئر کی 118میچوں میں 5ہزار 720 رنز بنائے جبکہ 98 لسٹ اے میچوں میں 2ہزار 636 رنز اسکور کیے۔

انہوں نے آخری مرتبہ 2007 کی قائد اعظم ٹرافی میں پشاور کی نمائندگی کی تھی

انہوں نے ریجنل ٹیموں کی کوچنگ کے ساتھ ساتھ 2018 سے 2019 کے درمیان پاکستان ویمنز ٹیم کے سلیکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے اختر سرفراز کی موت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں 

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin