fbpx
پاکستان حادثہ

ملتان: میپکو ورکشاپ میں آگ لگ گئی، قیمتی ٹرانسفارمرز جل گئے، کروڑوں کا نقصان

  قاسم پور کالونی کے گرڈ سٹیشن کی ٹرانسفارمر ورکشاپ پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

آگ سے لاکھوں روپے کے ٹرانسفارمر اور دیگر سامان جل گیا۔ ریسکیو کی گیارہ گاڑیوں نے تین گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھائی۔

ایک ہفتے میں میپکو کی ورکشاپ میں آتشزدگی کا دوسرا واقعہ پیش آ گیا جس میں گرڈ سٹیشن میں موجود ٹرانسفارمر جل گئے۔ ریسکیو کے مطابق آگ ورکشاپ کے اوپر سے گزرنے والے تاروں میں سپارکنگ سے لگی۔

ایک ہفتے میں آتشزدگی کے 2 واقعات پیش آنے پر چیف ایگزیکٹو میپکو نے انکوائری کا حکم دے دیا، انجینئر طاہر محمود کے مطابق آتشزدگی کے واقعات کی انکوائری کر رہے ہیں، دونوں ورکشاپس میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان جل گیا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاونکیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google