fbpx
پاکستان سیاست

شہباز شریف 2 ماہ کے بعد لندن سے پاکستان پدھار گئے

 شہباز شریف برطانیہ میں 2 ماہ قیام کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے۔

شہباز شریف لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی براہ راست پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے استقبال کے لیے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال، امیر مقام، پرویز ملک سمیت لیگی رہنماؤں، اراکین پارلیمان اور کارکنان کی بڑی تعداد آدھی رات کو ہی ایئرپورٹ پہنچنا شروع ہوگئی تھی۔

کچھ کارکنان نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا حصار توڑا اور زبردستی ایئرپورٹ کے آرائیول لاؤنچ تک پہنچ گئے۔

کارکنوں نے شہباز شریف کو ریلی کی صورت میں ایئرپورٹ سے ماڈل ٹاون ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا جبکہ اپنے پارٹی صدر کی وطن واپسی کی خوشی میں انہوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق یہ افواہیں گرم تھیں کہ وہ  پاکستان واپس نہیں آئیں گے تاہم تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور وہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے وطن واپس پہنچ گئے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاونکیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google