fbpx
دنیا سیاست

اشتعال انگیزی کی صورت میں ایران کو مختصر مدت میں تباہ کر ڈالیں گے: امریکی رکن کانگرس

گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان دھمکیوں کے تبادلے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کی سطح کافی بلند ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے ریپبلکن رکن کانگرس ایڈم کینزنگر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ چھڑنے کا موقع ہر دم موجود رہتا ہے۔

امریکی جریدے نیوز ویک نے بدھ کے روز ایڈم کے حوالے سے بتایا کہ “امریکی عسکری قوت کے غلبے کی مہربانی سے اس قبیل کے کسی بھی تنازع کا فیصلہ مختصر عرصے میں ہو جائے گا۔ اگر تہران نے اشتعال انگیزی کی کوششوں کو دہرایا تو اسے بہت تھوڑے وقت میں تباہ کر دیا جائے گا”۔

امریکی چینلFox News کو دیے گئے بیان میں ایڈم نے کہا کہ “ایران ہمیں (امریکا) کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ لہذا اس کی تکرار کی صورت میں رد عمل مناسب جواب ہو گا۔ اگر عسکری مقابلہ ہوا تو یہ یک طرفہ ہو گا”۔

یاد رہے کہ ایران ایک سے زیادہ مرتبہ یہ باور کرا چکا ہے کہ اگر اسے امریکی حملے کا نشانہ بنایا گیا تو وہ جواب دینے میں ہر گز ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ تاہم ساتھ ہی وہ جنگ سے گریز کا بھی خواہاں ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کہہ چکے ہیں کہ “ایران دیگر ممالک یا عالمی طاقتوں کے ساتھ کسی لڑائی میں داخل ہونے کا میلان نہیں رکھتا”۔

اس سے قبل روحانی یہ باور کرا چکے ہیں کہ صورت حال بات چیت کے لیے مناسب نہیں مگر ایران کا آپشن مزاحمت ہے۔ ایرانی صدر کے مطابق وہ بات چیت اور سفارت کاری کی تائید کرتے ہیں مگر موجودہ حالات کی روشنی میں وہ اسے قبول نہیں کریں گے۔

تہران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کیے جانے کی دھمکی کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان زبانی جنگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ پروگرام ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پانے کے بعد روک دیا گیا تھا۔

بشکریہ – العربیہ ڈاٹ نیٹ


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاونکیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

ویب ڈیسک

ہمارا ویب ڈیسک پاکستان اور ایشیاء سمیت دُنیا بھر میں رُونما ہونے والے حالات و واقعات پر گہری نظر رکھتا ہے اور آپ کو باخبر رکھنے کے لیے خبروں کا انتخاب کر کے انہیں موزوں پیرائے اور اسلوب میں ڈھال کر آپ کے پیشِ نظر کرتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin