fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

یوم حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر کراچی پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا، شہر بھر میں 5 ہزار 572 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

انصر فاروقی، نمائندہ پاک ایشیاء کراچی

ملک بھر میں کل یوم علیؓ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اس موقع پر کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 20 ایس پیز اور ایس ایس پیز، 45 ڈی ایس پیز سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر مامور ہوں گے جبکہ 4 ہزار 445 اہلکار مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں دیں گے۔

شہر قائد میں جلوس کی سیکیورٹی پر 102 خواتین اور 340 سادہ لباس اہلکار بھی تعینات ہوں گے، اہلکار نشتر پارک اور جلوس کی گزرگاہوں کے قریب عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی سنبھالیں گے، سیکیورٹی کے پیش نظر جلوس کے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوم علیؓ کا جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارا در پر اختتام پذیر ہوگا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin