fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

نواب صادق محمد خان عباسی کی برسی، بہاولپور سمیت رحیم یار خان اور بہاولنگر میں مقامی تعطیل کا اعلان

فورٹ عباس (ندیم ارشاد ملکیرا )
محسن پاکستان ،سابقہ ریاست، و صوبہ بھاولپور کے بانی، آمیر آف بھاولپور سر صادق محمد خان عباسی خامس ( مرحوم ) کی  برسی کے موقع پر بہاولپور ڈسٹرکٹ سمیت رحیم یار خان و بہاولنگر ڈسٹرکٹ میں 24 مئی کو مقامی تعطیل کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق نواب آف بہاولپور صادق محمد خان عباسی کی 53 ویں برسی 24مئی بروز جمعةالمبارک کو عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے سر صادق محمد خان پنجم ریاست بہاولپور کے بارہویں نواب تھےآپ کی پیدائش نواب محمد بہاول خان پنجم کے گھر بروز جمعہ 30 دسنمبر 1904 کو  دولت خانہ محل بہاولپور میں ہوئی تین سال کی عمر میں دستار بندی کی گئی تقریبا 20 سال کی عمر میں اختیارات حکمرانی تقویض کئے گئےآپ کے دور حکومت میں ریاست صیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست تھی آپ نے تحریک پاکستان  میں اہم کردار ادا کیا 13 اکتوبر 1947 کوریاست بہاولپور نےپاکستان سے الحاق کیا1955 میں ریاست کو مغربی پاکستان میں شامل کر دیا گیا ریاست کے اختتام کے بعد آپ نے لندن میں  رہائش اختیار کرلی اور ادھر ہی 24 مئ1964 میں وفات پائی آپ کی تد فین فوجی اعزاز کے ساتھ 28 مئی کو قلعہ دراوڈ کے شاہی  قبرستان میں کی گئی


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin