fbpx
پاکستان سیاست

حمزہ شہباز خاندانی مسلوں میں الجھے ہوئے ہیں ، اپوزیشن لیڈر کسی اور کو نامزد کریں : پیپلز پارٹی

 پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پارٹی کے کسی اور رہنما کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈرشپ نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر کے منصب سے تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ کسی اور رہنما کو نامزد کر دیا جائے۔

پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف اپنے ذاتی اور خاندانی کیسوں میں الجھے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس پارلیمانی امور چلانے کا وقت نہیں ہے۔ اپوزیشن کے درمیان رابطوں کے فقدان کے باعث حکومت کو ٹف ٹائم نہیں دیا جا رہا۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے شکوہ کیا کہ قائمہ کمیٹیوں کے انتخاب کے بائیکاٹ کے حوالے سے ان سے ن لیگ نے رابطہ نہیں کیا، جس کی بنا پر پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ میں بھی مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin