fbpx
پاکستان سیاست

اگر احتجاج سے ملک کو فائدہ ہوتا ہے تو اپوزیشن اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لے : شاہ محمود قریشی

 پہلے یہ کہتے تھے کہ احتجاج کرکے تحریک انصاف والے جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں، اب اگر احتجاج سے ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو اپوزیشن عید کے بعد اپنا شوق پورا کرلے۔

انہوں نے  کہا کہ تحریک انصاف منشور کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔ معاشی ٹیم سے اگلے ہفتوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے معیشت میں استحکام آئے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اقدامات سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے تاہم کچھ قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔

پاک بھارت تعلقات کشیدگی بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا ہندوستان کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں کو سپورٹ نہیں کرے گی۔ بھارت کیساتھ مسئائل مذاکرات کی میز پر ہی حل ہو سکتے ہیں۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin