fbpx
پاکستان معیشت

پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہے، حالات بہتر بنانے کیلئے حکومت نے مشکل فیصلے کیے ہیں : عبدالحفیظ شیخ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت نے حالات بہتر بنانے کے لئے مشکل فیصلے کئے ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی کم شرح سود پر قرض ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 6 بلین ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا ہے جبکہ عالمی بینک اور اے ڈی بی سے دو سے تین بلین ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت آئی تو ملکی قرض 31 ہزار ارب تھا۔ زرمبادلہ بہت کم سطح پر جبکہ خسارہ بہت زیادہ ہو گیا تھا۔ تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالات اچھے نہیں تھے۔ شرح نمو کم اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کے ساتھ بجٹ کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔ بجلی کی قیمت بڑھی تو 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا

مشیر خزانہ نے بتایا کہ تاجروں کو آئی ایم ایف معاہدے پر اعتماد میں لیا ہے۔ بجٹ میں اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف دینا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ تمام پالیسی عوام کے مفاد کے لیے بنائی جائے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ سٹیٹ بینک خود مختار ادارہ ہے جو خود ہی ایکسیچینج ریٹ کا تعین کرتا ہے۔ سٹاک ایکسچینج پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کو این ایف سی سے کوئی واسطہ ہے نہ بات کرنے کا حق۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے دنیا، دوست ممالک اور بیرونی سرمایہ کاروں کو پیغام دیا ہے کہ بہترین مالیاتی مینجمنٹ کے ساتھ معیشت خوبصورت انداز میں چلانا چاہتے ہیں۔

مشیر خزانہ کا ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو تاریخ کے مشکل ترین حالات کا سامنا ہے، حالات بہتر کرنے کے لئے مشکل فیصلے کئے جائیں گے۔ انہوں نے امید دلائی کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے اور قرض کے بوجھ کا اثر کم کرنے کی کوشش کریں گے


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin