fbpx
آرٹ پاکستان فن کار

مشہور مصور جمیل نقش، مصور حقیقی سے جا ملے

گزشتہ کئی سالوں سے لندن میں مقیم جمیل نقش 80برس کی عمر جہان فانی سے رخصت ہو گئے

انہیں چند روز قبل سینٹ میری ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا، وہ نمونیہ کے مرض میں مبتلا تھے۔

جمیل نقش 1939 میں بھارت کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے، بعدازاں وہ پاکستان آئے اور یہاں نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا۔

اپنے فن مصوری کی بدولت انہوں نے دنیا میں اپنا الگ مقام اور نام بنایا، انہیں کیلی گرافی اور علامتی پینٹنگز میں نمایاں مقام حاصل تھا۔

جمیل نقش کو حکومت پاکستان کی جانب سے 1989 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ و تعزیت کا اظہار کیا ہے، جبکہ ان کی مصوری کی تصاویر شیئر کرکے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا

 


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google